خانیوال: سردی میں آٹے کی لائن میں لگا شخص کی جان بازی ہار گیا

Jan 12, 2023 | 13:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: خانیوال کی تحصیل کبیروالہ میں شہری کو آٹا تو نا ملا مگر موت مل گئی۔
رپورٹ کے مطابق دو وقت کی روٹی کیلئے ٹھٹھرتی سردی میں آٹے کی لائن میں لگا شخص جان بازی ہار گیا۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں جہاں لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے وہیں غریب عوام کے لیے موت کی خریداری بھی آسان ہو گئی ہے۔کبیر والا کے نواحی علاقہ محسن شاہ کا رہائشی سرفراز آٹے کے حصول کیلئے علی الصبح سے لائن میں لگا ہوا تھاکہ آٹے کا انتظار غریب محنت کش کیلئے جان لیوا ثابت ہو گیا ۔  اپنے بچوں کو بھوک سے مرنے سے بچانے کے لیے آٹے کے حصول کی جنگ لڑتے ہوئے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
وقوعہ نواحی علاقہ محسن شاہ پر واقع شریف کریانہ سٹور کے آٹا سٹال پر پیش آیامتوفی کو لوڈر رکشہ پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کردی ہے۔  اہل علاقہ کے مطابق تیس ہزار نفوس کی آبادی کے لیے صرف 70 گٹو آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔

میر پور خاص میں بھی چند روز قبل پیٹ کی آگ بجھانے کےلیے آٹے کی لائن میں لگنے والے شخص کو آٹا تو نہیں ملا تاہم موت مل گئی تھی ۔  میرپورخاص میں آٹے کے حصول کے لیے لائن میں لگنے والا شخص بھگڈر مچنے سے پاؤں کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا تھا۔

 گلستان بلدیہ کے قریب سستے آٹے کے آئے ہوئے ٹرک پر شہریوں نے ہلہ بول دیا  اور پہلےمیں پہلے میں کی تکرار پر بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دھکم پیل کے نتیجے میں سڑک پر گر گیا اور شہریوں کے پاؤں کے نیچے آکر کے جاں بحق ہوگیاتھا ۔واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا۔ 

مزیدخبریں