ماجد ستی کیس،فرخ کھوکھر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ماجد ستی کیس،فرخ کھوکھر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ایک نیوز: ماجد ستی قتل کیس میں گرفتار ملزم فرخ کھوکھر کا عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق فرخ کھوکھر کو سخت سیکورٹی میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچا یا گیا  جہاں فرخ کھوکھر  سول جج نواز اشرف کی عدالت میں پیش ہوئے۔  پولیس کی جانب سے ملزم فرخ کھوکھر کے سات، روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ جہاں عدالت نےملزم فرخ کھوکھر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔

 فرخ کھوکھر سے ملاقات اور ادویات پہنچانے کی درخواست بھی عدالت میں جمع کروائی گئی ۔ملزم فرخ کھوکھر کی جانب سے میڈیکل کروانے کی درخواست بھی عدالت نے منظور کرلی ۔  عدالت میں جسمانی ریمانڈ منظور ہونے پر فرخ کھوکھر کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا  ۔ ملزم فرخ کھوکھر کو گزشتہ روز ضمانت منسوخ ہونے پر تھانہ صادق آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم نےاستدعا  خدشہ ہے کہ پولیس تشدد کا نشانہ بنا سکتی ہے لہذا میڈیکل کروانے کی درخواست منظور کی جائے۔ 

واضع رہے کہ گذشتہ روزلاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ماجد ستی قتل کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی تھی۔جہاں عدالت نے ملزم فرخ کھوکھر کی ضمانت منسوخ کردی تھی جس کے بعد  ملزم کواحاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔فرخ کھوکھر کی ڈسٹرکٹ عدالت سے پہلے ہی ضمانت منظور ہوئی تھی ۔عدالت نے مدعی مقدمہ کا موقف درست تسلیم کرتے ہوئے ملزم فرخ کھوکھر کی ضمانت مسترد کر دی ۔ جس کے بعد ملزم فرخ کھوکھر کو تھانہ صادق آباد پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ۔

ماجد ستی قتل کیس میں مدعی مقدمہ کی جانب سے ملک فخر ایڈوکیٹ جبکہ ملزم فرخ کھوکھر کی جانب سے ملک وحید انجم عدالت پیش ہوئے۔  صادق آباد کی پولیس نے گذشتہ برس 23اگست کو پی ٹی آئی کے رہنما ماجد ستی کو سکستھ روڈ کے علاقہ میں قتل کر نے پر دیگر ملزمان کے علاوہ مقتول کے چچا حاجی ارشد کی درخواست پر فرخ کھوکھر کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم نے  موقف اپنایا ہے  کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔  وقوعہ کے ایک ماہ بعد اس کیس میں صرف بلیک میلنگ کیلئے ملوث کیا گیا تھا۔