ہیراپھیری سے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا، حمزہ شہباز

Jan 12, 2023 | 13:06 PM

ایک نیوز: وزیراعلیٰ کے رات گئے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جھرلو اور ہیرا پھیری کرکے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔ پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کر کے حکومت نے اپنی بدنیتی اور بددیانتی  ثابت کردی ہے۔ رات کے اندھیرے میں اسمبلی قوائد اور آئین پر شب خون مارا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دھوکے سے اسمبلی کارروائی شروع کر کے جعلی گنتی کی گئی۔ اس بدترین دھاندلی کے خلاف آئینی اور قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں