ایک نیوز: فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ریلوے سٹیشن پر ایک شخص نے چاقو کا وار کر کے 6 افراد کوشدید زخمی کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’بدھ کے روزصبح سویرے گارِ دو نارد ٹرین سٹیشن پر اایک شخص کے وار سے ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’پولیس نے حملہ آور پر فائر نگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک حملہ کرنے والے شخص کا مقصد واضح نہیں ہو سکا ہے۔ پیرس کےپراسیکیوٹر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گارِ دو نارد ایک مصروف ٹرین ریلوے سٹیشن ہے جہاں سے شمالی فرانس، لندن اور شمالی یورپ کے لیے بھی ٹرین سروس چلتی ہے۔
فرانس کے وزیر داخلہ ژیغالد دغمینن نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح گارِ دو نارد ٹریشن سٹیشن پر ایک مسلح شخص نے متعدد افراد کو زخمی کیا۔
اس واقعے کی وجہ سے سٹیشن پر صبح ٹرین کی سروس بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔گارِ دو نارد ٹرین سٹیشن سے روزانہ سات لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔ فرانس میں 2015 سے اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے ہلاکت خیز حملوں کے بعد سکیورٹی سخت ہے۔
واضع رہے کہ دسمبر میں ایک مشتبہ مسلح شخص نے تین شہریوں کو پیرس میں ہلاک کیا تھا۔69 برس کے مشتبہ مسلح شخص نے غیرملکیوں کے لیے اپنی نفرت کا اعتراف کیا تھا۔ فرانس میں سنہ 2015 سے مہلک حملوں کے بعد سخت سکیورٹی الرٹ کی حالت میں ہے۔فروری میں بھی پچھلے سال ایک مسلح شخص نے چاقو کے وار سے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ جس سے گارے ڈو نورڈ میں اور شخص موقع پر ہی مارا گیا۔