ایک نیوز: ٹوئٹر ,ٹیسلا اسپیس ایکس اور نیورلنک کے مالک ایلون مسک نے ایک ایسا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جو کوئی بھی شخص قائم کرنا پسند نہیں کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی ذاتی دولت میں 182 سے 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے جس نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں ایک عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ایلون مسک سے پہلے یہ ریکارڈ جاپانی ارب پتی ماسوشی سن کے پاس تھا جو سال 2000 میں 58.6 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے تھے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک بلاگ میں ایلون مسک کے عالمی ریکارڈ کے بارے میں بتایا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے امریکی جریدے فوربز کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 2021 کے آخر میں ایلون مسک کی دولت 320 ارب ڈالرز تھی لیکن2023 کے آغاز پر وہ کم ہو کر 134 ارب ڈالرز ہوگئی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نومبر 2021 کے بعد سےلیکر اب تک 182 ارب ڈالرز سے محروم ہوچکے ہیں لیکن کچھ دیگر ذرائع کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔
بلاگ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ اصل میں اعدادوشمار کی تصدیق کرنا تو تقریبا ناممکن ہے لیکن ایلون مسک سابقہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں جو 2000 میں ماسوشی سن نے قائم کیا تھا۔ 2023 کے آغاز میں بلومبرگ نے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی تھی لیکن 2022 کے اختتام تک ہی وہ کم ہو کر 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے 2022 میں انہیں ٹیسلا کے کی مالیت میں 65 فیصد کمی آنا ہے۔ ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو بھی خریدا۔
واضع رہے کہ دسمبر 2022 میں ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز فرانس کے برنارڈ آرنلٹ نے چھین لیا تھا۔