اب میرے صبر اور برداشت کی انتہاہوگئی ہے:مہوش حیات

اب میرے صبر اور برداشت کی انتہاہوگئی ہے:مہوش حیات
کیپشن: اب میرے صبر اور برداشت کی انتہاہوگئی ہے:مہوش حیات

ایک نیوز: اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر ان کے کردار پر اٹھنے والی باتوں کے خلاف ایکشن لینے کے لئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں ان کا کہنا تھا کہ برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے ، جو اب ختم ہوچکی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر باتیں کرنے والوں کے خلاف درخواست دی، اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج وہ عدالت یہ واضح پیغام دینے کیلئے گئیں کہ وہ اب مذموم مہم کو مزید برداشت نہیں کریں گی، یہ سب گزشتہ کچھ عرصے سے جاری ہے لیکن گزشتہ کچھ روز کے واقعات پستی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ آپ جیسے چاہیں میرے کام کو ہدفِ تنقید بنائیں لیکن کسی کو میری کردار کشی کی اجازت نہیں ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-12/news-1673507322-8368.mp4

مہوش حیات نے کہا کہ وہ ایسی نہیں ہیں کہ کسی کو بھی اپنے سیاسی مقاصد کیلئے خود کو مہرے کی طرح استعمال کرنے کی اجازت دیں، وہ تب تک چین سےنہیں بیٹھیں گی جب تک یہ معاملہ منطقی انجام کو نہیں پہنچ جاتا۔انہیں خوشی ہے کہ ان کی پٹیشن دائر ہوچکی ہے اور مذموم مہم چلانے والے تمام ٹرولز کے خلاف حکام ایکشن لیں گے۔ یہ بہت ہی شرم کی بات ہے کہ مجھے اپنے وقار کے تحفظ کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا، کیا ہم ایسے ہوگئے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کا نیاسال اس طرح سے شروع ہوگا،ان کا کہنا تھاکہ جو لوگ ایسی باتیں اور بکواس کرتے ہیں ان کو  اور ان کو سپورٹ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ 

خیال رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ کچھ روز سے جاری کردار کشی کی مہم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔