راولپنڈی: ٹرین کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

Jan 12, 2023 | 11:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ابتدائی معلومات میں انکشاف ہوا ہے کہ فیصل شہزاد نامی شخص مبینہ طور پر ٹرین کی پٹری کراس کررہا تھا جب وہ ٹرین سے ٹکرایا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور  متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے  بینظیربھٹوہسپتال میں شفٹ  کر دیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہپستال منتقل کر دیا ہے۔ 

 جنڈ  میں بھی ریلوے لائن پر موبائل فون پر گانے سنتے ہوئے 15 سالہ کاشف ٹرین کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122نےلاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کیا ۔

شیخوپورہ  میں بھی لاہور سیکشن پر ریلوے پھاٹک کوٹ پنڈی داس پر فیصل آباد سے لاہور جانے والی تیز رفتار ٹرین ریلوے ٹریک پر پھنسے ہوئے رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں اس پر سوار بارہ سالہ سفیان عرفان شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو  اہلکاروں نے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریلوے پھاٹک ایک طرف سے کھلا ہونے کے باعث رکشہ اس میں پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے اس پر سوار ڈرائیور سمیت 6 مسافروں نے سامنے ٹرین کو دیکھ کر چھلانگیں لگا کر ٹریک کو کراس کر کے اپنی جانیں بچا لیں تاہم بارہ سالہ سفیان عرفان بر وقت رکشہ سے نہ اتر سکا اور ٹرین کی ٹکر لگنے سے رکشہ سے دور جا گرا اور شدید زخمی ہوگیا۔

مزیدخبریں