مونس الہٰی کی اہلیہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے جانے کا اقدام عدالت میں چیلنج

Jan 12, 2023 | 11:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:چودھری مونس الہٰی کی اہلیہ کا نام بیرون ملک جانے سے روکنے کی فہرست میں ڈالنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرکےجواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چودھری مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الہیٰ کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر لاہور  ہائیکورٹ نے کیس پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا ہے۔ دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 10 جنوری کو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا،ایف آئی اے کیجانب سے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا  ہے،عدالت ایف آئی اے کا اقدام غیر قانونی قرار دے،عدالت اسٹاپ لسٹ سے نام نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ مونس الہٰی کی اہلیہ نے اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ خاوند اور سسر کی جانب سے پی ٹی آئی کو دھوکا دینے سے انکار پر انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

مونس الہٰی کی اہلیہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں