ایک نیوز: وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈریپ نے مختلف ادویات کی قیمتوں کا تعین کردیا۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈریپ نے 20 مختلف ادویات کی قیمتوں کو فکس کردیا ہے۔ ان میں کینسر کی ادویات سمیت ایڈز اور بلڈ پریشر کی مختلف ایم جی کی ادویات کی قیمتیں فکس کر دی گئی ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پھیپھڑوں کے کینسر کی دوائی جو ٹریوسا 100 ایم جی 172.320 کر دی گئی ہے۔ بریسٹ کینسر ادویات کی قیمت 199.741 مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح زلاٹان ٹیبلٹ 50 ایم سی جی آئی ڈراپس کی قیمت 1519 مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ذوفران 8 ایم جی ٹیبلٹ کی قیمت 3907 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ ایکلاسٹا 100 ایم ایل سولیوشن کی قیمت 27514 روپے مقرر کی گئی ہے۔