فلم ٹائی ٹینک نے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی زندگی کیسے بدلی؟

Jan 12, 2023 | 11:33 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ہالی وُڈ کی معروف ’ٹائی ٹینک‘ ریلیز کے 26 سال بعد بھی دنیا بھر میں خاصی مشہور ہے اور اس فلم نے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ 
رپورٹ کے مطابق اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی مشہور فلم ٹائی ٹینک نے جہاں ہالی وُڈ سمیت پوری دنیا کی فلموں کی تاریخ بدل دی وہیں بہت سے اداکاروں کے کیریئر کا عروج اسی فلم سے حاصل کیا۔
1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹائی ٹینک کے بارے میں بہت سے  دلچسپ حقائق ہیں۔ حالیہ دنوں میں اس فلم کے بارے میں ایک اور حقیقت سامنے آئی ہے کہ فلم کے مرکزی کردار  لیونارڈو ڈی کیپریو نے اس فلم سے اپنی مقررہ فیس کے مقابلے میں 16 گنا زیادہ پیسے کمائے تھے۔

شوبز اور انٹرٹیمنٹ کے دلچسپ حقائق بیان کرنے والی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ٹائی ٹینک کی ریلیز سے پہلے اس کے بلاک بسٹر ہونے کی امید نہیں کی جا رہی تھی جس کے باعث لیونارڈو ڈی کیپریو کو اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ اس وقت 25 لاکھ ڈالر دیا گیا تھا۔ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے اس وقت یہ معاملات بھی طے کیے گئے تھے کہ اگر فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تو انہیں اس کے حساب سے مزید پیسے دیے جائیں گے۔

جس کے بعد  جیمز کیمرون کی فلم نے باکس آفس پر تاریخی کاروبار کیا اور کئی ریکارڈ توڑ دیے دنیا بھر سے ٹائی ٹینک نے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کیا ۔ تاریخی کامیابی کے بعد لیونارڈو ڈی کیپریو کی قسمت بدل گئی اور انہیں اس بڑی رقم میں سے 4 کروڑ ڈالر دیے گئے جو کہ ان کی مقرر کردہ فیس سے 16 گنا زیادہ تھے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2023-01-12/news-1673504988-3983.jpg
لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ کی تاریخی فلم 12 سال  تک ہالی وُڈ کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم رہی جس کے بعد 2009 میں جیمز کیمرون  کی ہی فلم ’اویٹار‘ نے انکااپنا ریکارڈ توڑ دیا۔

مزیدخبریں