ایک نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی، ن لیگ کی سیاست کو ان کے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر داخلہ نے تخت لاہور لے کر آنا تھا، وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے، اب ان کو سمجھ آ جانی چاہئے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب زخمی حالت میں ہی انتخابی مہم شروع کرے گا۔
ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشیدنے لکھاہے کہ عمران خان نےلاہورکو ن لیگ کاپانی پت بنادیا،اب نوازشریف قُل پڑھےگا،27کلومیٹرکاجزیرہ گھیرےمیں ہے،گینگ آف5کی فاشسٹ سازش دفن ہوگئی،نوازشریف کی آمدبھی کھٹائی میں پڑگئی،حکمران نہ منہ دیکھانےنہ چوردروازےسےآنےکےقابل رہے،حکمران اتحادی شرم ناک شکست کےلیےتیاررہیں، 100دن میں الیکشن شیڈول آجائے گا۔