ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کو گورنر نے تسلیم کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران گورنر پنجاب کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا ہے کہ فلور ٹیسٹ ہوگیا، وزیراعلیٰ نے رات اعتماد کا ووٹ لے لیا۔
یاد رہے کہ پرویزالہٰی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں سماعت کررہا ہے۔
وزیراعلیٰ کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے رات کو اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے۔ ہم درخواست واپس نہیں لیں گے۔