کراچی کی سردی میں اضافہ، ڈھنڈی ہواؤں کا راج

Jan 12, 2023 | 10:34 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بلوچستان میں بارشوں کے بعد کراچی میں بھی ٹھنڈی اور گرد ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2 روز بعد پھر سےسردی لوٹ آئی ہے جس سےشہریوں نے سوئٹروں کے ساتھ جیکٹس بھی پہننا شروع کر دی ہیں۔ گرد کے باعث شہر میں حدد نگاہ ایک کلومیٹر تک رہ گئی اور ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ   کراچی میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 16 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ہواؤں کی رفتار 36 کلومیٹر یا اس سے زائد بھی ہونے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرپورٹ کے علاقے میں حد نگاہ ایک کلومیٹر ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 16.5ڈگری سینٹی گریڈ تک  ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں