کراچی میں بڑی ڈکیتی، ڈاکو 40 تولے سونا ، ڈالرز لوٹ کر فرار

Jan 12, 2023 | 10:18 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی گلستان جوہر میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈاکو گھر میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے۔

کراچی پولیس کے مطابق   کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون میں اس سال اب تک کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جس میں تین مسلح ڈاکو گھر سے 40 تولہ سونا، 23 لاکھ روپے اور 2500 ڈالرز لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے کے مطابق 3 مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی اور گھر سے تین لاکھ روپے سے زائد کے سیونگ سرٹیفکیٹ بھی لے اڑے۔پولیس نے  ڈکیتی کے واقعہ کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں