ایک نیوز: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے درآمدی یوریا کی قیمت 2340روپے فی بوری مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدگی یوریا کی 50 کلو بوری کی ڈیلر کی سطح پر 2150 روپے سے بڑھا کر 2340 روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کاشت کاروں کو قیمت میں اضافہ سے بڑھانے کیلئے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر 594 روپے فی بیگ اور گوادر پورٹ پر 1008 روپے فی بیگ کی منظوری دی گئی ہے۔ پورٹ اخراجات سرکاری سبسڈی کے طور پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں برداشت کریں گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کھاد پر 50 فیصد سبسڈی صوبائی حکومتوں کی طرف سے دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ بلوکی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کیلئے گیس خریداری کے معاہدوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ان پلانٹس سے بجلی ضرورت کے مطابق خریدی جائے گی اور ان کو چلانے کے لیے 33 فیصد گیس مہیا کی جائے گی۔