اعتماد کے ووٹ میں کامیابی، پرویزالہٰی نے سیکرٹریٹ ملازمین کو خوشخبری سنادی

Jan 12, 2023 | 09:55 AM

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ملازمین کو خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویزالہٰی نے سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے سرکاری خزانے کا منہ کھول دیا۔ اعتماد کے ووٹ میں کامیابی کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں سیکرٹری اسمبلی سمیت اسمبلی کے چھوٹے سٹاف نے قانون میں رہتے ہوئے کبھی طرفداری نہیں کی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی سٹاف کے لیے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلی سٹاف کیلئے ایک بونس دینے کا کہا ہے۔ 

مزیدخبریں