ن لیگ نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کو دھاندلی قرار دیدیا

Jan 12, 2023 | 01:31 AM

ایک نیوز :مسلم  لیگ ن نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے اعتماد کے ووٹ کو مکمل دھاندلی قرار دیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

 مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کو دھاندلی،غیرآئینی قرار دیدیا ۔لیگی قیادت نے متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا معاملہ صبح لاہور ہائیکورٹ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ میں اس حوالے سے الگ سے پٹیشن دائر کرنے پر بھی غور ہو گا۔

مزیدخبریں