لیگی ایم پی اے مجتبیٰ شجاع نے پنجاب اسمبلی کا دروازہ بھی توڑ دیا

Jan 12, 2023 | 01:16 AM

ایک نیوز :وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے دوران  لیگی ارکان نے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔لیگی ارکان نے بند دروازوں کو زبردستی کھلوانے کے لئے دروازہ توڑ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے دوران اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔متحدہ اپوزیشن کے اراکین زبردستی ایوان ہے دروازے کھلوا کر باہر چلے گئے ۔اپوزیشن اراکین کو اسمبلی سے باہر جانے کے لئے دروازے بند ملے۔لیگی ارکان نے بند دروازوں کو زبردستی کھلوانے کے لئے دروازہ توڑ دیا ۔

لیگی ایم پی اے مجتبی شجاع الرحمان کی پنجاب اسمبلی کا دروازہ توڑنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر جانے دو،کیا ہم قیدی ہیں چابی لگاؤں ورنہ دروازہ تور دیں گے۔دروازہ بند ہونے پرمیاں مجتبیٰ شجاع کی سکیورٹی عملے سے تلخ کلامی ہوئی۔

مزیدخبریں