ایک نیوز :وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اعتماد کے ووٹ کوبلڈوزکیاگیا۔غیرآئینی کارروائی کو نہیں مانتے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کاپنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج کی ایوان کی کارروائی کو نہیں مانتے۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اعتماد کے ووٹ کوبلڈوزکیاگیا۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کیلئے تمام آئینی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔پنجاب اسمبلی کی آج کی کارروائی کی بات ہائیکورٹ میں ہوگی ۔یہ جو بھی نمبر بتائیں گے قبول نہیں کریں گے۔
راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت فیصلہ کرے گی کہ اعتماد کا ووٹ کب ہوگا ۔ہماری اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے ناراض ارکان کو حلف دیا ہے کہ اسمبلی نہیں توڑیں گے اب دیکھتے ہیں کہ پرویز الٰہی کا حلف کامیاب ہوتا ہے یا عمران خان کا بیانیہ کامیاب ہوتا ہے۔