ایک نیوز :ٹک ٹاک نے 18 ہزار پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابقTikTok نے پاکستان میں طلباء کے لیے 18,000 وظائف کا اعلان کیا۔
گذشتہ برس شروع کی گئی ’ایگزام ریڈی‘ مہم کی کامیابی کے پیش نظر ٹک ٹاک اور ایڈ ٹیک سٹارٹ اپ ایڈکاس نے سکالرشپ کے پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پورے پاکستان میں 18 ہزار مستحق طلبہ کو آن لائن تعلیمی گرانٹس دی جائیں گی تاکہ وہ معیاری تعلیم تک اپنی رسائی کو بڑھا سکیں۔
ٹک ٹاک نے ایڈکاسا اور لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز کے ساتھ گذشتہ برس ستمبر میں اپنی نوعیت کا منفرد ڈیجیٹل لرننگ پروگرام شروع کرنے کی غرض سے پورے سال کے لیے تعاون کیا تھا تاکہ ہائی سکول کے طلبہ کو آن لائن تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
’ایگزام ریڈی‘ مہم کو لاکھوں پاکستانی طلبہ کے لیے تیار کیا گیا تھا جس میں کیمیا، حیاتیات، طبیعات اور ریاضی جیسے مضامین پر 500 سے زائد تعلیمی ویڈیوز فراہم کی گئی تھیں۔
ایک بیان کے مطابق ان ویڈیوز میں مطالعے کے بارے میں مشورے اور امتحانات میں کامیابی کے لیے گُر بتائے گئے تھے۔ ٹک ٹاک پر یہ ویڈیوز فوراً ہی پاکستانی طلبہ میں مقبول ہو گئیں، جنہوں نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک 665 ملین ویوز حاصل کیے اور 100 ملین سے زائد ویڈیوز تخلیق کی گئیں۔
پاکستان کے اہم تعلیمی اداروں میں سے ایک لمز کے اشتراک سے یہ دونوں ادارے طلبہ کو ایڈکاسا کے مفت مطالعاتی مواد تک دو ماہ تک رسائی فراہم کر کے اپنی شراکت مزید مضبوط بنائیں گے۔
ٹک ٹاک میں ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز اینڈ پبلک پالیسی برائے مشرق وسطیٰ، ترکی، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیا فرح توکان نے کہا: ’ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو متعدد کیٹیگریز میں مختلف مواد پیش کرتا ہے اور تعلیم ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔