ایک نیوز: محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں میں یونیفارم پالیسی نرم کر دی ہے، اس حوالے سے سکولوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق طلبہ کو کسی بھی رنگ کا سویٹر، جیکٹ، ٹوپی اور جرابیں پہننے کی اجازت ہو گی، طلبہ یونیفارم کے علاوہ بھی کسی قسم کی جرسی، کوٹ یا گرم کپڑے پہن سکتے ہیں، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہو گا۔
واضح رہے کہ والدین کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ مہنگائی میں یونیفارم والے سویٹر، جیکٹ، ٹوپیاں اور جرابیں خریدنے کی پالیسی میں نرمی کی جائے۔