متھیرا جوڑوں اور سینے کے درد میں مبتلا،مداحوں سے درخواست کردی

Jan 12, 2022 | 11:42 AM

admin
کراچی :پاکستانی کی معروف ٹی وی میزبان اور اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی متھیرا جوڑوں اور سینے کے درد میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سٹوری میں متھیرا نے اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیمار ہیں۔
ایک اور پوسٹ میں متھیرا کا کہنا تھا کہ ان کے جوڑوں اور چھاتی میں درد ہے۔
ٹی وی ہوسٹ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں "ہائے" کے پیغامات بھیجیں کیونکہ اس وقت ان کا ان بوکس خالی ہے اور کوئی میسج بھی باقی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ’لیپو سکشن‘ سرجرائی کروائی تھی۔
متھیرا پر کافی عرصے پلاسٹک سرجری کروانے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں اور ان سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلتی رہی ہیں کہ انہوں نے ہونٹوں سمیت جسم کے دیگر اعضا کی سرجری کروا رکھی ہے۔
مزیدخبریں