پاکستان کی جیت پر  وزیراعظم ، چیئر مین پی سی بی اور اسپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد  

Feb 12, 2025 | 23:15 PM

ایک نیوز:  سہہ  ملکی سیریز میں  پاکستان کی  جیت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ، چیئر مین  پی سی بی محسن نقوی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے    قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔  

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور شاندار کھیل پیش کرنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف  کی ، وزیراعظم  نے  چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین   بھی پیش    کیا۔  

وزیراعظم نے کہا محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر سے قوم کے دل جیت لئے ، چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس اہم جیت پر ٹیم کا مورال بلند ہو گا ، امید ہے کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔  

چیئرمین پی سی محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی  نے جنوبی افریقاکے خلاف ون ڈے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد  پیش کرتے ہوئے لکھا شاباش گرین شرٹس شاباش۔ 

محسن نقوی  نے  کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور مشکل ٹارگٹ کو حاصل کیا ، پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں ، محمد رضوان اور سلمان آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد ، کپتان محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹنز اننگز کھیلی ، نائب کپتان سلمان آغا نے بھی شاندار بلے بازی کی ،پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی ، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔   

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے  سہہ ملکی کرکٹ سیریز میں قومی ٹیم کو ساؤتھ افریقا کے خلاف میچ جیتنے پر مبارکباد  پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  

ان کا کہنا تھا  قومی کرکٹ ٹیم نے ساتھ افریقہ کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں،پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم سے میچ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی ساؤتھ افریقہ کے خلاف شاندار کامیابی سے قومی ٹیم کا مورال بلند ہو گا، دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا اور شائقین کرکٹ کو خوب گرمایا ۔ 

انہوں  نے مزید کہا امید ہے کہ قومی ٹیم سہ فریقی کرکٹ سیزر کے فائنل میچ میں بھی اسی کارکردگی کو دہرائے گی، پوری قوم کی نظریں آنے والی چیمپنز  ٹرافی پر ہیں، قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔  

مزیدخبریں