ایک نیوز: بانی تحریک انصاف کا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ ، مروت کا موقف بھی سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کردہ ایک پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا مجھے اپنی پارٹی کے لوگوں نے بار بار بدنام کیا ، اگر مجھے پارٹی سے نکالا گیا تو فیصلے کا خیر مقدم کروں گا ، میں روزانہ کی ٹرولنگ سے بیمار ہو گیا ہوں ،پارٹی ڈسپلن کی وجہ سے سازشیوں کو جواب نہیں دے سکا ۔
انہوں نے کہا وفاداری کا بدلہ یوں لیا جائے گا تو بانی تحریک انصاف کے لیے کوئی آگے نہیں آئے گا ، بانی تحریک انصاف کان کے کچے ہیں لوگوں کی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں ، ایک خاتون سازشی نے بھی میرے خلاف سازش رچائی ہے، میرے پاس بہت سے ان کہی کہانیاں ہیں ۔