سہہ فریقی سیریز ، پاکستان نے ساؤتھ افریقا کو شکست دے دی  

Feb 12, 2025 | 22:33 PM

ایک نیوز: پاکستان نے ساؤتھ افریقا کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بنائے،  پاکستان نے 4وکٹوں نے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے  کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی سنچریاں ،نائب  کپتان سلمان علی آغا 134رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد رضوان 122رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،فخر زمان نے 41،بابر اعظم 23، اورسعود شکیل نے 15رنز بنائے۔

 پاکستان نے ہدف  کے  تعاقب میں  سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم  کیا، پاکستان نے میچ جیت کر سہہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔

خیال رہے کہ  پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے  درمیان سہہ ملکی سیریز کا فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔  

مزیدخبریں