پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو  جمع کرائے گئے ڈوزیئر سازش قرار  

Feb 12, 2025 | 22:19 PM

ایک نیوز: حکومتی ذرائع  نے   تحریک انصاف کے آئی ایم ایف کو جمع کرائے گئے ڈوزئیر کو ملک کی معاشی بحالی کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار  دے دیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  یہ پی ٹی آئی کی روش ہے کہ وہ پاکستان کے استحکام کے موقع پر غیر ملکی مداخلت سے قومی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے ، پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا ، پی ٹی آئی جمہوری یا قانونی حل کی بجائے غیر ملکی مداخلت کو ترجیح دیتی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق  معاشی بحالی میں کسی بھی رکاوٹ کو قومی مفاد کے خلاف تصور سمجھا جائے گا ، پی ٹی آئی کا رویہ مسلسل ریاست مخالف ہے ، معاشی بحالی کے نازک مرحلے پر وطن دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے ،کوئی محب وطن جماعت عالمی مالیاتی اداروں میں اپنے ہی ملک کے خلاف لابنگ نہیں کرے گی ، آئی ایم ایف کو خط پاکستان کی معاشی خود مختاری پر براہ راست حملہ ہے۔

مزیدخبریں