ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان شاہینز کے تین سکواڈز کا اعلان کردیا ہے جو 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے وارم اپ میچوں میں حصہ لیں گے۔
پی سی بی کے مطابق 14 فروری کو افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی کپتانی شاداب خان کریں گے، منصور امجد کوچ کم منیجر کے طور پر کام کریں گے،نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گے، اعجاز احمد جونیئر کوچ کم منیجر ہوں گے۔
17 فروری کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا ، جس میں محمد حارث کپتان اور عمر گل کوچ کم منیجر ہوں گے۔