وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کردی  

Feb 12, 2025 | 20:23 PM

ایک نیوز: ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر،  سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی۔

حکومت نے کے الیکٹرک اور ڈسکوز کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقیسم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے فی یونٹ 1روپیہ  22 پیسے کی کمی   کی گئی ،  کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 23  پیسے کی کمی ہوئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ  قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی  گئی ہے، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی  گئی ، کے الیکٹرک صارفین کیلئے ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی  گئی۔

واضح رہے کہ  ملک بھر کے صارفین پر قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا ۔

مزیدخبریں