پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ
کیپشن: Decision to expel PTI leader Sher Afzal Marwat from the party

ایک نیوز: پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی پی ٹی آئی عمران خان نے رہنماؤں کو شیرافضل مروت کو نکالنے کی ہدایات دے دیں،ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

 بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا، شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے شکایت کی تھی،