ن لیگ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات بارے پالیسی واضح کر دی 

Feb 12, 2025 | 15:11 PM

ایک نیوز:مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے بارے اپنی پالیسی واضح کردی۔
  پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن نےآئندہ پہل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے،سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے گفتگو میں کہا ہے کہ مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم تمام ہوگیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی پی ٹی آئی نے کہا کہ کو اب مذکرات کی کوئی دعوت نہیں دیں گے،ہم پی ٹی آئی کو نہ مذاکرات کی پیشکش کررہے ہیں نہ دعوت دے رہے ہیں، مذاکرات کا دروزہ کھلا رہنے کا مطلب دعوت دینا نہیں،مذکرات کا دروازہ بند نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان کا انتظار کررہے ہیں،اب یہ پی ٹی آئی پر منحصر ہے کہ وہ کس دن سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کھیل تماشے کے لئے مت آئے ، جب مذاکرات کرنے ہیں تو نتیجہ خیز مذاکرات کرے،جب پی ٹی آئی کا جلسوں ، ہنگاموں ، دھرنو ں اور نومئی جیسے کاموں سے دل بھر جائے تو پھر مذاکرات کے لیے آئے،جب پی ٹی آئی ہمارے پاس مذاکرات کے لیے آئے گی تو پھر دیکھیں گے ۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بے بس ہے ، کسی بات پر بانی کا کیا موقف ہوگا انہیں خود یقین نہیں ہوتا ،بانی پی ٹی آئی نے اب خطوط نویسی شروع کردی ہے ، سنا ہےاب تیسرا خط بھی لکھ رہے ہیں ،سویلین بالادستی کبھی بانی پی ٹی آئی کا مقصد نہیں رہا۔

مزیدخبریں