آئی ایم ایف نے معیشت درست سمت میں جانے کا اعتراف کیا ہے:وزیر خزانہ      

Feb 12, 2025 | 14:22 PM

ایک نیوز: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ایس ای سی پی کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی دبئی میں ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترقی، اصلاحات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
  وزیر خزانہ نے کہا کہ کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا، پاکستان کی معاشی ترقی، اصلاحات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے۔    

خیال رہے کہ وزیراعظم سے عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025کے موقع پر دبئی میں ملاقات ہوئی۔ 
ملاقات میں پاکستان کے جاری آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والے میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو کی گئی، بات چیت میں ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ اور مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا گیا جو کہ پاکستان کے معاشی استحکام کی بحالی اور ملک میں پائیدار ترقی و مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ 

مزیدخبریں