چاہت فتح علی خان کا موسیقی سیکھنےوالوں کیلئےبڑااعلان 

چاہت فتح علی خان کا موسیقی سیکھنےوالوں کیلئےبڑااعلان
کیپشن: Chahat Fateh Ali Khan's big announcement for music learners

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے سٹار اور مزاحیہ انداز میں گلوگاری کرنے والےچاہت فتح علی خان نے موسیقی کی دنیا میں حیرت انگیز اعلان کردیا ہے۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد لاہور میں اپنی میوزک اکیڈمی کھولیں گے، جہاں موسیقی کے شوقین لوگ گلوکاری اور اداکاری دونوں کی تعلیم حاصل کر سکیں گے،انہوں نے کہا کہ یہ اکیڈمی ان افراد کو منظم تربیت فراہم کرے گی جو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں اپنا کیریئر شروع کرنا چاہتے ہیں۔
چاہت فتح علی خان سےایک پروگرام میں خاتون اینکر نے ان کی شادی بارے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ایسی شخصیت سے شادی کرنا چاہیں گے جو بالکل اینکر جیسی ہوگی،خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر گانے بدوبدی سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔