96واں پنجاب اوپن پولو کپ کاآج سےآغاز ہوگا 

96واں پنجاب اوپن پولو کپ آج سےآغاز ہوگا 
کیپشن: The 96th Punjab Open Polo Cup will start today

ایک نیوز(چودھری اشرف)96واں پنجاب اوپن پولو کپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا، پانچ ٹیموں میں دس غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دینگے۔
 لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون نے سپانسرز حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ارجنٹائن، انگلینڈ، سپین، اوراٹلی سے آئے ہوئے دس کھلاڑی پانچ ٹیموں کی نمائندگی کرینگے۔
صدر پولو کب کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں ایونٹ کو چار چاند لگ جائیں گے اور کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے، پولو کپ کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 16فروری کھیلا جائے گا،آخر میں کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔