ایک نیوز(چودھری اشرف)سی بی ڈی پنجاب اور ٹی ڈی سی پی کے اشتراک کے ساتھ 20ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا افتتاح بہاولپور میں کر دیا گیا۔
20ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کی افتتاحی تقریب میں سی او او سی بی ڈی پنجاب برگیڈیر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ سیکرٹری ٹورزم پنجاب فرید احمد تارڑ اور ٹی ڈی سی پی کے ایم ڈی ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خاص شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں ریلی میں شرکت کرنے والے ریسرز بھی شامل ہوئے،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی او او سی بی ڈی پنجاب برگیڈیر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک موٹر سپورٹس کا ایونٹ نہیں بلکہ پنجاب کی ثقافت کو دنیا کے سامنے دکھانے کا ایک پلیٹ فارم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس ریلی سے پنجاب کا مثبت امیج پوری دنیا کے سامنے ابھر کر ائے گا،سی بی ڈی پنجاب اور ٹی ڈی سی پی مل کر پنجاب میں سیاحت، ثقافت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں،تقریب میں ایم ڈی ٹی ڈی سی پی اور سیکرٹری سیاحت پنجاب نے ریلی میں حصہ لینے والے ریسرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
افتتاحی تقریب میں پنجاب، کے پی کے سندھ اور بلوچستان کی ثقافتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کلچرل میوزک پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔
20ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا افتتاح ہو گیا
Feb 12, 2025 | 12:36 PM