ایک نیوز(چودھری اشرف) چیمپیئنز ٹرافی کے بعدپاکستان کو ایک اور ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔
پاکستان رواں سال آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا، ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچز اپریل 2025ء میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔
کوالیفائرز میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں شریک ہوں گی ، غیر ملکی ٹیموں میں بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی شامل ہیں۔
دوسری جانب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، نیوزی لینڈر، جنوبی افریقہ کے بعد افغانستان ٹیم بھی براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی، مہمان ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں کھیلے گی۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز میں سات روز باقی رہ گئے، غیر ملکی ٹیموں میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہیں، تیسری افغانستان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی، مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا، افغانستان ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کرینگے۔