ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتہاپسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ہر سطح پر انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے،سر زمین پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کہ اجازت نہیں دیں گے، انتہاپسندانہ نظریات اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے،پنجاب حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انتہاپسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رے ہیں،حکومت پنجاب کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو برداشت، محبت اور یکجہتی پر قائم ہو،ایک ایسا محفوظ، ترقی یافتہ اور پرامن پنجاب بنائیں گے جو دنیا کے لیے برداشت اور امن کی مثال بنے گا۔

کیپشن: Pakistan has made countless sacrifices against extremism and terrorism: Maryam Nawaz