ایک نیوز:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈی جی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ڈی جی آئی اے ای اے رافیل ماریانو پاکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں ، پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان 1957 سے تعاون جاری ہے، پاکستان ائی اے ای اے کے ٹیکنیکل پروگرام کے تحت سب سے زیادہ تعاون وصول کرنے والا ملک ہے ۔
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان ایٹمی توانائی، صحت، آبی وسائل کی مینجمنٹ اور خوراک و زراعت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے،آئی اے ای اے کے ڈی جی کا دورہ پاکستان اور ادارے کے درمیان ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے لیے شراکت داری کو فروغ دے گا۔

کیپشن: Visit of DG of International Atomic Energy Agency to Pakistan