ویب ڈیسک: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور مشکل پیش آگئی ہےہے ، آسٹر یلین فاسٹ بائولر مچل سٹارک بھی چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مچل سٹارک ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ٹیم سے دستبردار ہوئے ہیں، انکے اس فیصلے کو بورڈ سپورٹ کرے گاجبکہ مچل سٹارک نے میڈیا سے کہا ہے کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائےوہ اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور میچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ آل راؤنڈر مارکوس سٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر لے لی ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ کا بھی اعلان کر دیا ہے ، سٹیو سمتھ ایونٹ میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔

کیپشن: Another senior Australian player withdraws from the Champions Trophy