ایک نیوز:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے ہفتے کو قیدی رہا نہ کیے تو غزہ جنگ شروع کر دیں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہفتے کی دوپہر تک اسرائیلی واپس نہ آئے تو جنگ بندی معاہدہ ختم ہو جائے گا ،اسرائیلی فوجیوں کو غزہ کی پٹی کے اندر اور اردگرد جمع ہونے کا حکم دے دیا، حماس نے ہفتے کو ہونیوالی اسرائیلی قیدیوں کی رہائی منسوخ کر دئی تھی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا تھا۔
حماس نے ہفتے کو قیدی رہا نہ کیے تو غزہ جنگ شروع کرینگے:نیتن یاہو
Feb 12, 2025 | 11:13 AM