لاہورہائیکورٹ،18حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں خارج

Feb 12, 2024 | 22:57 PM

 ویب ڈیسک:لاہورہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کیخلاف سلمان اکرم،ریحانہ ڈار،محمود الرشید سمیت18امیدواروں کی انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سنائے اور قرار دیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔لاہورہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا۔

خیال رہے کہ مریم نواز، خواجہ آصف، عطا اللہ تارڑ، عون چوہدری اور عبدالعلیم خان  سمیت 18حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیاگیاتھا ۔سلمان اکرم راجہ، ریحانہ ڈارسمیت دیگرنےانتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں دائرکی تھیں۔

مزیدخبریں