ویب ڈیسک:اراکین کی اکثریت نے حکومت کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز دے دی،پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
پیپلزپارٹی ارکان نے تجویز دی کہ بظاہر مضبوط اتحادی حکومت بنتی نظر نہیں آ رہی۔ آزاد اراکین کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنا چاہئے۔ہم چاہیں تو باآسانی اپنا وزیراعظم بنا سکتے ہیں لیکن سیاسی طور پر نقصان ہوگا۔
ذرائع قیادت سمجھتی ہے کہ مضبوط اتحادی حکومت نہیں بن رہی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرے۔ بعض اراکین کی جانب سےوزارت عظمی سمیت اہم عہدے ملنے پر حکومت کا حصہ بننے کی تجویز دی گئی ۔اگر بلاول بھٹو وزیراعظم بن جاتے ہیں اور اہم وزارتیں ملیں تو ہم ڈلیور کرکے بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ کے بجائے تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔