اداکارہ عریشہ رضی رشتہ ازدواج میں منسلک

 اداکارہ عریشہ رضی رشتہ ازدواج میں منسلک
کیپشن:  اداکارہ عریشہ رضی رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک: خوبرو اداکارہ عریشہ رضی  رشتہ ازدواج میں منسلک،شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


 گزشتہ کچھ دنوں سےعریشہ رضی کی شادی کی تقریبات جاری تھیں جن میں ڈھولکی،برائیڈل شاور، دُعائے خیر،مایوں اور گیم نائٹ شامل تھیں جبکہ گزشتہ شب کراچی میں اداکارہ کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی۔
اداکارہ عریشہ رضی نے لال رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے بھاری جیولری بھی پہنی، اداکارہ کا میک اپ، جیولری، لباس اور اسٹائل بالکل بھارتی دلہنوں جیسا تھا جبکہ اُن کے دولہے نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔
شوبز ستاروں نے بھی عریشہ رضی کی شادی میں شرکت کی جن میں اداکارہ نمرہ خان، سیدہ طوبیٰ انور اور نادیہ خان سمیت دیگر ستارے شامل تھے۔