ویب ڈیسک:نومنتخب رکن اسمبلی وسیم قادر کیخلاف راشد خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے اندراج مقدمے کی درخواست تھانے میں دیدی گئی ۔
راشد خان ایڈووکیٹ کا درخواست میں موقف ہے کہ وسیم قادر نے این اے 121سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی ۔حلف دیا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں ،دوران الیکشن مہم بھی یقین دہانی کرائی کہ میں عمران خان کیساتھ ہوں مگر اب مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔