لاہور،اکبری منڈی میں سلنڈر کےگودام میں آتشزدگی 

Feb 12, 2024 | 21:08 PM

ایک نیوز:لاہور اکبری منڈی کےعلاقےمیں واقع سلنڈر گودام میں آگ لگ گئی۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق  اکبری منڈی اڈا کراؤن میں سلنڈر اتارتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ ریسکیو کی 9 ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔آتشزدگی گیس سلنڈر کے گودام میں لگی ہے۔ریسکیو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آتشزدگی کی نوعیت زیادہ ہے۔ریسکیو1122 آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں