غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی فوجی مہم سے جو بائیڈن پریشان

Feb 12, 2024 | 21:01 PM

ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی فوجی مہم سے امریکی صدر جو بائیڈن پریشان   ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا کو بھی خاطر میں نہ لانے پر بائیڈن، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر برہم  ہو گئے۔نجی بات چیت میں صدر بائیڈن نے کئی بار نیتن یاہو کو’یہ شخص‘ اور ’احمق‘ کہا۔ صدر بائیڈن کا خیال ہے کہ غزہ جنگ کو اب رُک جانا چاہیے۔

میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر زور ڈال رہے ہیں جس پر نیتن یاہو کان نہیں دھر رہے۔

مزیدخبریں