ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے سینئررہنما عرفان صدیقی کاکہنا ہے لوٹوں کےبغیر ہماری گنتی پوری ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئررہنما عرفان صدیقی کا ایک نیوز کے پروگرام ’’بیریئرزودمالک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت سازی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔نوازشریف کی سوچ ہے۔ ایسی حکومت ہو جو ملکر ملک کو مسائل سے نکالے۔ اس وقت کوئی بھی پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اگر خلوص دل سے 2بڑی جماعتیں ملکر حکومت بنائیں تو ملک کو چلانا آسان ہوگا۔صرف وزارتوں کی تقسیم کی بنیاد پر حکومت چلانا بہت مشکل ہوگا۔ ہم کوئی لوٹا کریسی نہیں کررہے،لوٹوں کےبغیر ہماری گنتی پوری ہے۔ اگر کوئی خود آرہا ہے تو اس پر ہمیں مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے۔
عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ مریم نواز پاکستان کی ابھرتی ہوئی لیڈر ہیں۔ پاکستان کو اس وقت ایک مستحکم حکومت کی ضرورت تھی۔بدقسمتی سے کسی پارٹی کو حکومت بنانے کیلئے اکثریت نہ مل سکی۔ آدھا آدھا عرصہ حکومت کرنے کا فارمولا کوئی اچھا فارمولا نہیں ہے۔اس فارمولےسے ملک کے مسائل کسی بھی طریقے سے حل نہیں کئے جاسکتے۔الیکشن پرکہیں بھی دھاندلی نہیں ہوئی۔