ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے سینئررہنما خرم دستگیر نے عام انتخابات کے حیران کن نتائج کو تشویشناک قرار دیدیا۔
سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا’’ ایک نیوز‘‘کے پروگرام ریڈ زون فائلز میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دینگے جنہوں نے9مئی کو آگ لگائی۔الیکشن میں آنے والی رائے غیر تعمیری اورتشویشناک ہے ۔ہمیں الیکشن کےایسے نتائج کی توقع نہیں تھی۔ ہم نئےڈیڑھ کروڑ ووٹر سے منظم طریقے سے رابطہ نہیں کرسکے ۔ یقیناً ان نتائج کے بعد سوچنے کی ضرورت ہے۔
خرم دستگیر کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی تعمیر کی سوچ رکھتی ہے۔مسلم لیگ ن نے2013 سے2018 تک ملک کے بڑے مسائل حل کئے۔نیا ووٹر سوشل میڈیا پر یقین کرتا ہے۔ اصل حقائق کی طرف نہیں دیکھتا جوتشویشناک ہے۔مسلم لیگ ن 2018 اور آج بھی پنجاب میں سب سےبڑی جماعت ہے۔