ویب ڈیسک:سکیورٹی فورسز کا ضلع مردان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،2دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مردان میں آپریشن کیا، فائرنگ کےتبادلےمیں2دہشت گردجہنم واصل ہو گئے۔دہشت گردوں سےاسلحہ،گولہ باروداوردھماکاخیزموادبرآمد ہوا ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردعلاقےمیں تخریب کاری میں ملوث رہے۔مقامی لوگوں نےسکیورٹی فورسزکےآپریشن کوسراہا، دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنےکیلئےمکمل تعاون کااظہار کیا۔