ویب ڈیسک:پنجاب میں سیاسی جوڑتوڑ جاری،مسلم لیگ نے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ 2اور وکٹیں حاصل کرلی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن میں ابتک 9صوبائی اسمبلی کے آزاد ارکان شمولیت اختیار کرچکے۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی اسمبلی کے میں اب مجموعی طور پر ارکان اسمبلی کی تعداد 146 ہو چکی ہے۔
وہاڑی پی پی 235سے جہانزیب خان کھچی،پی پی 236سے علی رضا خاکوانی نے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے ملاقات کرکے ن لیگ میں شمولیت کااعلان اور نوازشریف پرمکمل اعتماد کااظہار کیا۔
پی پی 195 سےعمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی ، پی پی 97 چنیوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چدھڑ ،پی پی 96سے کامیاب آزاد امیدوار ذوالفقار علی شاہ ، پی پی 48 پسرور سے خرم ورک ،چنیوٹ سے پی پی 94 سے تیمور لالی، پی پی 49سے سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض کا باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔