ویب یڈسک:استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان کاکہنا ہے کہ جہانگیر ترین کےفیصلے سے دلی طورپر دکھ ہوا۔
جہانگیرترین کے آئی پی پی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے پرعبدالعلیم خان کا ردعمل میں کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں جہانگیرترین اعلیٰ پائے کے پروفیشنل ہیں۔ جہانگیرخان ترین کاکسی بھی حکومت میں ہونا اُس حکومت کیلئے اعزازکی بات ہے لیکن بدقسمتی سےکوئی حکومت بھی ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھاسکی۔
عبدالعلیم خان کاکہنا تھا کہ جہانگیرترین ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے۔ فلاحی سرگرمیاں بھی لائق تحسین، سیاست سے ہٹ کر وہ درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں۔
خیال رہے کہ عام انتخابات میں شکست کے جہانگیر ترین نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔